RAAT OR ANDHERA

 رات کا مطلب صرف اندھیرے والی رات نہیں ہوتی.رات کے بعد ایک روشن اُجالا بھی آتا ہے ~~ہانیہ احمر

رات کا مطلب ہماری زندگی میں آئے ہوئے اندهیرے بھی ہوتے ہیں اور ہر رات کے    بعد صبح ایک روشنی خوشخبری اور نئی جستجو کے ساتھ آتی ہے 
  پیارا رب ہمیں ایک نیا موقع دے رہا ہوتا ہے جنت کی طرف سفر کے لی
اور وہ صبح نیا مجاہدہ لاتی ہے مجاہدہ مطلب..؟ ہماری کوشش جنت کی طرف سفر کی..تمہاری زندگی کی رات کی صبح جلد ہوگی..( ان شاءاللہ )میری پیاری شہزادیوں
کیونکہ جو تم پر گزر رہی ہے وہ ایک آزمائش ہے اور ہمارا پیارا رب آزمائش میں ڈال کر ہی ہمیں اپنے قریب کرتا ہے اور پھر ہماری کامیابی پر ہمیں نعمتوں کی خوشخبری دیتا ہے ہمیں اپنا قرب نصيب کرتا ہے کیونکہ ہمارا پیارا رب ہمیں اپنی جنت کی وارث بنانا چاہتا ہے ( الحمدلله)
پیارے الله کے قریب تو صرف پیارے اللہ کے دوست ہی ہو سکتے ہیں اور پیارے اللہ کی دوستی سے بہتر ہمارے لیے کیا ہوگا
ایمان والے تو اللہ کی محبت میں شدید ہوا کرتے ہیں اور اپنے پیارے رب کی آزمائشوں کو خوشی خوشی قبول کرتے ہیں ہر آزمائش پر صبر سے کام لیتے ہیں اور ہر حال میں اپنے الله کا شکر ادا کرتے ہیں.. الحمد لله    


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

RABBI ALLAH

Taufeeq