ALLAH BAHTREEN FAISLA KRTA HA
الله تعالی ہمارے لیے بہتر فیصلہ کرتا ہے کیا اللہ کے فیصلے پر یقین نہیں ہے ہمیں...؟ کہ ہم خود کے فیصلے خود کرنے کا سوچتے ہیں اور اپنے لیے خود سے کسی انسان کو چُن لیتے ہیں.. کیا ہمیں اللہ پر یقین نہیں ہے اسکی ذات پر یقین نہیں ہے.. پیارے لوگو! پیارے اللہ پر یقین ہی ہمارے لیے فلاح ہے الله کی حددود کو کبھی پامال نہ کریں اللہ کی بتائی ہوئی حدود پر عمل ہمیں فتنوں سے بچا سکتا ہے... کیا ہمیں جہنم کی آگ چھوٹی لگتی ہے..؟ کیا ہمیں پل صراط کا راستہ چھوٹا اور آسان لگتا ہے..؟ کیا ہمیں قبر کا اندھیرا کم لگتا ہے..؟ کیا ہم قبر کے تمام سوالوں کے جواب دے دیں گے.. ہم جانتے ہیں منکر نکیر ہمارا پر چھوٹا' بڑا اچھا 'بُرا عمل لکھ رہے ہیں.. ~ ہانیہ احمر اس لیے پیارے لوگو! اپنے آپ کو کبھی اللہ کی مقرر کی گئی حدود سے آگے نہ جانے دو .. یہ جو محبت ہے نہ صرف پیارے رب کا حق ہے یا ہمارے محرم کا نہ کے غیر محرم کا جس کے لیے ہم اپنی دنیا آخرت خراب کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں جو خسارے کے سوا کچھ نہیں...